.

کرونا ویکسین کی نئی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی: وزیر صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کےوزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کی متعدد اقسام کی نئی کھیپ مملکت میں‌ پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ بیرونی غیر ارادی اسباب کی بنا پر عارضی تعطل کے بعد بیرون ملک سے کرونا ویکسین کی بھاری مقدار منگوا لی گئی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر صحت نے 'ٹویٹر' پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں‌ کہا کہ شہریوں کو وسیع پیمانے پر کرونا ویکسین فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں‌پر زور دیا کہ وہ 'صحتی' اپیپ کے ذریعے کرونا ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک دینے اور 'صحتی' ایپ کے ذریعے ویکسین لینے والے شہریوں‌ کے لیے رجسٹریشن کی اجازت دی ہے۔ ایک بار کرونا ویکسین لگوانے والے شہری 18 فروری کے بعد دوسری خوراک کے لیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

وزارت صحت نے 'العربیہ' چینل کو بتایا کہ سعودی عرب کے مراکز صحت میں آنے والے دنوں میں وسیع پیمانے پر کرونا ویکسین کی فراہمی شروع کی جائے گی۔

وزارت صحت کے مطابق سوموار کے رز مملکت میں کرونا کے 314 نئے کیسز سامنے آئے۔ پانچ مریضوں کی وفات کی تصدیق کی گئی جب کہ 341 کو صحت یاب قرار دیا گیا۔ مملکت میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 926 ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں