.

لبنان:بوائے اسکاؤٹ فیس بُک گروپ نے خاتون کی ویلنٹائن تصویرپسند کردی،پھرمعذرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے بوائے اسکاؤٹ فیس بُک گروپ نے ویلنٹائن کے دن پھولوں کے ’’حصار‘‘میں ایک خاتون کی تصویرکو غلطی سے پسند کیا کردیا کہ اس کو کڑی تنقید کا سامنا کرناپڑاہے۔سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد اس گروپ نے ایک معذرت نامہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے غلطی سے ایسا ہوا تھا۔

اس خاتون کی سُرخ لباس میں تصویر کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں۔ان میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’امام خمینی رجمنٹ عیتالشعب‘‘فیس بُک گروپ نے اس تصویرکو لائک کیا ہوا ہے۔

اس اسکاؤٹ گروپ کے دفاتر لبنان کے جنوب میں واقع ایک گاؤں میں قائم ہیں۔اس نے خاتون کی تصویرکو پسندکرنے کی درج ذیل وضاحت جاری کی ہے:

’’امام خمینی رجمنٹ عیتالشعب (فوج الامام الخمینی) کے صفحہ کی انتظامیہ اس غلطی کی یہ وضاحت کرتی ہے کہ اس صفحہ کے مینجروں میں سے ایک کا بیٹا فون کے ساتھ کھیل رہا تھا۔اس نے فون پر گروپ کے صفحہ کا دخول کیا۔اس کے لیے وضاحت اور درستی کی ضرورت تھی۔تاہم گروپ سے وابستہ صفحات کے سوا کوئی اور صفحات اور تصاویر کو کبھی لائک نہیں کیا گیا۔‘‘