بین الاقوامی دفاعی نمائش'آئی ڈیکس' 2021ء میں سعودی عرب کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب بین الاقوامی دفاعی نمائش "آئی ڈی ای ایکس 2021" میں قومی شناخت انویسٹمنٹ ان سعودی عرب" کے سلوگن کے ساتھ شرکت کررہا ہے۔ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں سعودی عرب جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے کے ونگ کے ذریعے شرکت کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں کام کرنے والی مقامی سعودی کمپنیوں‌کی بڑی تعداد 21 سے 25 فروری تک امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ہونے والی نمائش میں شرکت کرے گی۔

بین الاقوامی نمائش میں سعودی عرب کی نمائندگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مملکت کی قیادت فوجی اور دفاعی صنعت کو مقامی سطح پر فروغ دینے کے لیے لا محدود حمایت کے ساتھ اس شعبے کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے تاکہ ویژن 2030ء کے اہداف کے مطابق آئندہ ایک عشرے میں سعودی عرب دفاعی صنعت میں 50 فی صد خود کیفیل ہوجائے۔ سعودی عرب کی جانب سے مقامی سطح‌پر دفاعی آلات اور سامان حرب وضرب کی تیار کے لیے کارخانوں کے قیام کے نتیجے میں شہریوں‌کے لیے روزگار کے بھی بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

ملٹری انڈسٹریز کی جنرل اتھارٹی کے ساتھ اس نمائش میں مقامی سطح پر دفاعی صنعت کے میدان میں کام کرنے والی 12 کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں‌گی۔ سعودی عرب کی 12 دفاعی آلات ساز کمپنیوں کی عالمی نمائش میں شمولیت سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مملکت فوجی اور دفاعی مصنوعات سازی میں تیزی کے ساتھ خود کفیل ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔

سعودی عرب میں ستمبر2019ء میں مقامی سطح پر دفاعی صنعت کے میدان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کرنے کے لیے کمپنیوں‌ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں