سعودی عرب: ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے ایسٹرازینیکا کی کرونا ویکسین کے استعمال اور درآمد کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’حکام نے جمعرات کو ویکسین کی منظوری کمپنی کے فراہم کردہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد دی ہے۔‘ تاہم ویکسین کی مملکت میں آمد کے بعد اس کا پہلے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ایس ایف ڈی اے حکام نے کرونا ویکیسن کی منظوری کے لیے سائنسی طریقہ کار اپنایا ہے جس میں ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کی تحقیق کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کی مسلح افواج نے بھی اپنے فوجیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے سعودی فضائیہ کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد البلاوی نے ایک اجلاس بھی منعقد کیا ہے جس میں اس منصوبے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اجلاس میں مملکت کے ریجنز، فوجی ہوائی اڈوں، بیڑوں اور وزارت دفاع کے کرونا وبا کے سدباب کے لیے بنائے گئے سیل کی ٹیم بھی موجود تھی۔

اس اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ’تمام فوجی اپنے یونٹس کے ذریعے وزارت کے ویکسین لگانے کے نظام میں اپنا ڈیٹا رجسٹر کروائیں اور احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔‘ یاد رہے کہ مملکت میں کرونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز گذشتہ سال 17 دسمبر سے ہوا تھا۔ سعودی عرب خیلج تعاون کونسل میں بحرین کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں سعودی فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی کی منظوری کے بعد فائزر کی ویکسین استعمال کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں