سعودی عرب میں‌ برف پوش اونٹوں کے دلچسپ مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اس وقت بیشترعرب ممالک سردی غیر مسبوق سردی کی لپیٹ میں‌ ہیں۔ شام ، فلسطین، اردن اور خلیجی ممالک میں سعودی عرب اور دوسرے ممالک میں برفانی آندھی، بارشوں کے ساتھ سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔
بلا شام میں آنے والی برفانی آندھی اور طوفان کو'جوئس' کا نام دیا گیا ہے۔ تازہ بارشیں گذشتہ چند سال کی سب سے طاقت قرار دی جا رہی ہیں۔ بارشوں کے ساتھ کئی مقامات پر برف باری اور گرج چمک بھی جاری ہے۔ کچھ علاقوں میں 1100 میٹر بارش اور برف پڑنے کے امکانات ہیں۔
سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں فوٹوگرافروں‌نے برف میں‌ بیٹھے اونٹوں کی تصاویر لی ہیں جو بلا شبہ موجودہ سرد موسم کے دوران وجود میں آنے والے قدرتی مناظر کا شاہ کار ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر جمعرات کے روز پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں مملکت کے شمالی علاقوں میں پڑنے والی برف کے نظارے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ تبوک نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
مغربی تبوک میں مرکز علقان میں گہری برف باری ہوئی ہے۔ جوئس برفانی طوفان اپنے ساتھ سرد ہوائوں اور موسلا دھار بارش کا ایک طوفان لایا ہے جو کل جمعہ کے روز تک جاری رہے گا۔
قبل ازیں ماہر موسمیات حسن کرانی نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے شمال مغربی اور شمالی علاقوں میں بدھ سے شروع ہونے والی بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔
ادھر مصر کے کئی علاقوں میں برف باری اور شدید بارشوں کی اطلاعات ہیں۔ قطبی بلاک کے متحرک ہونے کے بعد جنوبی علاقوں میں‌ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں