سعودی عرب میں حکومت نے کرونا ویکسین کی فراہمی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں ویکسین کی فراہمی کے مراکز کا ایک جال بچھا دیا ہے۔
مملکت میں کرونا ویکسین کی فراہمی کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ دوسرا مرحلہ بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور مملکت میں زندگی جلد ازجلد معمول پر آجائے گی۔
حکومت کی طرف سے ملک بھر میں جہاں کرونا ویکسین کی فراہمی کے کئی مراکز قائم کیے ہیں وہیں ویکسین لگوانے کے لیے شہریوں کو ہرممکن سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ویکسین لگوانے کے لیے 'صحتی' ایپلی کیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے شہری ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے جمعہ کے روز مکہ معظمہ میں کرونا ویکسین مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ویکسین لگوانے والے ایک بزرگ شہری عابد الشریف نے کہا کہ ویکسین لگوانے پر میں بے حد خوش ہوں اور آج میں نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی ہے۔ ویکسین لگواتے ہوئے مجھے معمولی تکلیف بھی نہیں ہوئی۔ الشریف نے طبی عملے کے رویے پر بھی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دو ہفتے بعد کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوائیں گے۔
اس موقعے پر مکہ معظمہ میںمحکمہ صحت کے رابطہ مرکز کے ترجمان نے بتایا کہ آئندہ اتوار کو مکہ معظمہ میں کرونا ویکسین کے مزید 4 مراکز قائم کا افتتاح کیا جائے گا۔
-
سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان تیل کی منڈی کے استحکام کے حوالے سے بات چیت
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزيز بن سلمان نے نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ ہشام الدین حسین سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز ریاض میں ہونے والی ملاقات کے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے شمال میں واقع ایک حویلی تہذیب رفتہ کی یادگار
سعودی عرب کی شمالی گورنری'القریات' واقع ایک پرانی عمارت سیاحوں کی توجہ کا آج بھی مرکز ہے۔ حویلی نما یہ عمارت چونے کے سفید پتھروں سے تعمیر کی گئی ایک ... مشرق وسطی -
عرب دنیا میں 'الجذابہ' کے معدوم ہوتے پیشے کو بچانے والا سعودی نوجوان
سعودی عرب میں جہاں کھجور کے درختوں کی بہتات ہے وہیں کھجورکی کاشت کے ساتھ ایک منفرد پیشہ بھی جڑا ہے جو اب کافی حد تک معدوم ہوچکا ہے۔ تاہم سعودی عرب کا ... ایڈیٹر کی پسند