.

سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان تیل کی منڈی کے استحکام کے حوالے سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزيز بن سلمان نے نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ ہشام الدین حسین سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں وزراء نے تیل کی منڈی میں استحکام کے لیے سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان تعاون کا بھی جائزہ لیا۔

امریکا کے خام تیل کے ذخیرہ شدہ حجم میں شدید کمی واقع ہونے کے باوجود کل جمعرات کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں نے فروخت کے ذریعے منافع کمانے کو ترجیح دی۔

برنٹ خام تیل کی قیمت 41 سینٹس (0.6%) کی کمی کے بعد فی بیرل 63.93 ڈالر مقرر کی گئی۔ کاروبار کے دوران زیادہ سے زیادہ قیمت 65.52 تک پہنچی۔ یہ جنوری 2020ء کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔