سعودی عرب کے بعض علاقوںمیں گذشتہ روز ہونے والی برف باری نے زائرین ، سیاحوں اور دیگر شہریوں کے مزاج پر خوش گوار اثرات ڈالے۔ شہریوںنے برف باری کی شکل میں آنے والے 'سفید مہمان' کا پورے جوش وجذبے کے ساتھ استقبال کیا۔
شہریوںنے برف کے مجسمے بنا کر مملکت کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی منفرد کوشش کی ہے۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی ہیں۔
شہریوں نے برف باری کے موقعے پر اپنے اپنے منفرد انداز میں اس جشن کا اظہار کیا۔ سماجی کارکنوں نے برف کے مجسموں کو ماسک پہنا کر کرونا سے بچائو کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
برف باری سے قبل ہی شہریوں کی نظریں ملک کے شمالی علاقوں نیوم، علقان، جبل اللوز اور دوسرے پہاڑی علاقوں پر مرکوز تھیں۔
سعودی فوٹو گرافر فہد العساف نے مملکت کے شمالی علاقوں میں ہونے والی برف باری اور اس موقعے پر شہریوں کے جشن کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔
بدھ اور جمعرات کے ایام میں سعودی عرب کے شمالی علاقے الظہر، علقان اور دوسرے مقامات پر بارش ہوئی۔ شہریوں نے برف باری سے خوف لطف اٹھایا۔
-
عرب دنیا میں 'الجذابہ' کے معدوم ہوتے پیشے کو بچانے والا سعودی نوجوان
سعودی عرب میں جہاں کھجور کے درختوں کی بہتات ہے وہیں کھجورکی کاشت کے ساتھ ایک منفرد پیشہ بھی جڑا ہے جو اب کافی حد تک معدوم ہوچکا ہے۔ تاہم سعودی عرب کا ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب 'انویسٹمنٹ پارٹنر' ہے، تعلقات کو مزید وسعت دیں گے: ازبک سفیر
سعودی عرب میں متعین وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان کے سفیر 'اولوگ بک مقصودوف نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا سرمایہ کار پارٹنر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کی منظوری
سعودی فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے ایسٹرازینیکا کی کرونا ویکسین کے استعمال اور درآمد کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے ... مشرق وسطی