ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت دنیا کی مہنگی ترین گھڑ ریس منعقد ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں کل ہفتے کے روز گھڑ دوڑ کا دوسرا عالمی مقابلہ 'سعودی کپ 2021' منعقد ہو رہا ہے۔ اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اس ایونٹ کی صدارت کریں گے۔ الجنادریہ میں شاہ عبدالعزیز اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے کو تاریخ کا مہنگا ترین مقابلہ قرار دیا جاتا ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین مقابلے میں 5 انعامات رکھے گئے ہیں۔ جن کی مجموعی مالیت 30 ملین ڈالر ہے۔ یہ انعامات گھوڑوں کی بہترین پرورش کرنے والوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر مقابلے میں 77 گھوڑے شرکت کریں‌ گے جن کا تعلق 13 ملکوں سے ہے۔ مقابلے میں اول آنے والے گھوڑے کے مالک کو 30 ملین ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

Advertisement

مقابلے میں پیش پیش رہنے والوں میں 'میکسیمم سیکیورٹی، بن بطل، میڈنایٹ بیسو، ماچو گوسٹو، ٹیسائٹوس، شامل ہیں۔ یہ ایونٹ دنیا کے بہترین گھڑ پال جن میں امریکی پوپ باورٹ، برطانوی جون گوسڈن، امریکی اسٹیفن اسموسن، براڈ کوکس، سعودی عرب کے عبداللہ بن مشرف اور شالح العضیانی کے ماہرین کی نگرانی میں ہو گا۔

سعودی عرب میں گھوڑوں کے امور کی نگران اتھارٹی کے چیئرمین اور گھڑ دوڑ کے لیے مختص کلب کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے ولی عہد کی جانب سے گھوڑوں کے عالمی مقابلے کی صدارت قبول کرنے ان کا شکریہ ادا کیا اور مملکت کے وژن 2030ء میں گھوڑ دوڑ مقابلوں اور اصیل نسل کے گھوڑوں کی نسلوں کو پروان چڑھانے کے اقدامات شامل کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اس وقت پوری دنیا کے لیے گھوڑوں سے محبت کرنے والوں کا مرکز بن چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں