.

سعودی عرب: سڑکوں اور پارکس کے اطراف کھجور کے درخت لگانے سے ممانعت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں کابینہ کی طرف سے سرخ کھجور کو سونڈی سے بچانے کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے سڑکوں کے اطراف اور پارکوں میں کھجور کے درختوں لگانے سے روکنے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی کی طرف سے مختلف گورنریوں کے سیکرٹریز کو کہا گیا ہے کہ وہ پارکوں اور سڑکوں کے اطراف میں کھجوروں کی شجر کاری روکنے کے احکامات دیں۔

یہ کمیٹی وزارت ماحولیات پانی اور زراعت کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں وزارت داخلہ، وزارت بلدیات اور دیہی امور، ہائوسنگ، خزانہ، انفارمیشن، ٹرانسپورٹ اور ایوان صنعت وتجارت کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی کی اہم ذمہ داریوں میں مملکت میں کھجور کے پھل کے معیار کو برقرار رکھنا اور کھجوروں کو متاثر کرنے والے کیڑوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں کے اطراف، پارکوں اور دیگر کھلے مقامات پر موجود کھجور کے درختوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ ماہ جاری کردہ سرکلر مختلف علاقوں کے سیکرٹریٹ کو آئندہ منصوبوں میں سڑکوں اور پارکوں‌میں کھجور کی شجر کاری روکنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔