.

دو ہزار بائیس کے گھڑ دوڑ مقابلوں کی ٹرافیاں اور کپ ڈیزائنگ کا مقابلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن اتھارٹی نے سال 2022ء میں گھڑ دوڑ کے لیے "سعودی کپ" اور دیگر انعامات کی ڈیزائننگ کے عنوان سے ایک مقابلہ شروع کیا ہے جس میں ڈیزائنرز، طلباء اور ڈیزائن اداروں کو کپ اور انعامات کے ڈیزائن تیار کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

مقابلے میں منختب کیے جانے والے ڈیزائن کی روشنی میں مقابلے کے انعامات تیار کیے جائیں گے۔ کپ اور انعامات کے ڈیزائن کے لیے مقامی سطح پر مقابلے کا مقصد مقامی ہنر مند افراد کی صلاحیتوں کو جانچ کر اجاگر کرنا اور انہیں با اختیار بنانا ہے۔

اس مقابلے کے ذریعہ اتھارٹی یہ کوشش کر رہی ہے کہ سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کے ساتھ مطابقت رکھنے والے ایسے 23 مختلف ڈیزائن تیار کرنا ہے جنہیں گھڑ دوڑ کے عالمی مقابلے کے موقعے پر گھوڑوں کے مالکان، ٹرینرز اور گھوڑ سواروں کو کپ کے تمام رائونڈز میں کامیاب ہونے والوں میں تقسیم کرنا ہے۔

آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن اتھارٹی کی شمولیت وزارت ثقافت سے وابستہ متعدد ثقافتی اداروں کے ساتھ گھڑ دوڑ کلب کے تعاون کے فریم ورک میں اندر آتی ہے۔