.

کویت: غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی میں تا حکم ثانی توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں شہری ہوا بازی کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق ملک میں غیر کویتیوں کے داخلے پر پابندی میں تا حکم ثانی توسیع کر دی گئی ہے۔ البتہ سرکاری اور نجی سیکٹر کے طبی عملے، سفارت کاروں اور ان کے عزیز و اقارب اور ان کے ہمراہ گھریلو ملازمین کو استثنا حاصل ہو گا۔ توسیع کا فیصلہ کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "کونا" نے ہفتے کے روز شہری ہوابازی کی انتظامیہ کا ایک بیان نشر کیا۔ بیان کے مطابق کویت مں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔ کویتی مسافروں کو ملک میں داخلے کے بعد 14 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔ ان میں 7 روز کسی منظور شدہ ہوٹل اور بقیہ 7 روز گھر میں پورے کرنا ہوں گے۔