گھڑ دوڑ کے عالمی مقابلے کے دوران سعودی ثقافتی ورثے کو کیسے تقویت دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ مُملکت میں گھڑ دوڑ کے عالمی مقابلے کے انعقاد کا مقصد قومی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

گھڑ دوڑ کا یہ عالمی مقابلہ شاہ عبدالعزیز گرائونڈ میں جاری ہے۔ سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ 'سعودی کپ کے ذریعے گھوڑوں اور گھڑ سواروں کے وطن سے ثقافت چمک رہی ہے اور فنون تازہ کیے جا رہے ہیں'۔

Advertisement

گھڑ سواری کے بین الاقوامی مقابلے سے قبل ہی اس حوالے سے متعدد ثقافتی سرگرمیوں‌ کا آغاز ہوگیا تھا۔ پروگرام کی مناسبت سے پہلی سرگرمی عربی رسم الخط میں گھوڑوں کی زینوں کی ڈیکوریشن کی گئی۔ اس ڈیزائن کو گھوڑوں کی پشت پر زینوں کے نیچے رکھا جاتا ہے۔

گرائونڈ کے فرش پر 'سدو' نامی دست کاری کے خاکوں اور نمونوں سے مزین کرکے دست کاری کے فن کو بھی زندہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ دستکاری کا یہ فن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کی طرف سے بھی عالمی فنون میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹریک سے باہر پورے ایونٹ میں گھڑ دوڑ کی تیاری سے اس کی کامیابی سے اختتام تک تمام لمحات مخصوص نغمے کے ساتھ بصری فن کو اجاگر کیا گیا۔

سعودی عرب کے ثقافتی ادارے 'ادارۃ الملک عبدالعزیز' نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ کے ساتھ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نوجوانی کے دور میں گھوڑ سواری کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ مملکت کی قیادت گھوڑ سواری جیسے ثقافتی ورثے کو کتنا زیادہ اہمیت دیتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں