.

نماز کے دوران الشیخ السدیس کی رندھی آواز میں متاثر کن تلاوت سوشل میڈیا پر مقبول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الحرمین الشریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس دلنشین انداز میں تلاوت قرآن کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ اتوار کے روز نماز عشاء کی امامت کے دوران سورہ المعارج کی تلاوت کرتے ہوئے وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آواز بھر آئی۔

الفاظ ومعانی میں ڈوب کر کی جانے والی ان کی دوران نماز تلاوت سعودی چینل سے براہ راست نشر ہو رہی تھی، جسے بعد ازاں ان کے چاہنے والوں نے مختصر ویڈیو کلپ کی شکل میں سوشل میڈیا پر نشر کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے ایمان افروز تلاوت پر مبنی کلپ سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے لگا۔

دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین ان کی دل موہ لینے والی تلاوت پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پسند اور ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔ نماز عشاء کی امامت کے دوران ڈاکٹر السیدیس پہلی رکعت میں سورہ المعارج کی آیت' يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ (11) وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ ( 12 ) وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ (13) وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً ثُمَّ يُنْجِيهِ ) ( إِنَّ الْإنسان خُلِقَ هَلُوعاً (19) إذا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعاً (20) وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعاً (21) إِلَّا الْمُصَلِّينَ (22) الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ) تلاوت کر رہے تھے۔