.

دنیا گھومنے اور سیکڑوں ایوارڈ سمیٹنے والی سعودی فوٹو گرافر سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ایک فوٹو گرافر 'امانی القحطانی' نے دنیا کے کئی ممالک کے سفر کے دوران تصاویر کی شکل میں لوگوں کے واقعات کو محفوظ بنانےکا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس نے دنیا کے مختلف خطوں میں سیاحتی سفر کے دوران 373 ایوارڈ حاصل کیے ہیں جو کسی خاتون فوٹو گرافر کے لیے ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

امانی القحطانی نے 14 ماہ کے دوران 373 عالمی ایوارڈ اور فوٹو گرافی کے لیے انعامات حاصل کیے۔ اس کے علاوہ اس نے فوٹو گرافی کے 4 عالمی ٹائٹل بھی حاصل کیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے امانی القحطانی نے کہا کہ اس نے حال ہی میں 29 عالمی ایوارڈ حاصل کیے ہیں اور رواں سال حاصل ہونے والےایوارڈز کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں‌منعقد ہونے والے فوٹو گرافی کے مقابلے 'Sardina 'مقابلے میں‌کانسی اور چاندے کے 2 تمغے حاصل کیے۔ جبل الاسو میں ہونے والے فوٹو گرافی مقابلے میں چھ ایوارڈ حاصل کیے۔ ان میں دو سونے اور دو چاندی کے تمغے،دو اعزازی تمغے اور ایک ڈپلوما شامل ہے۔ ترکی میں ہونے والے فوٹوگرافی کے ایک مقابلے میں سعودی خاتون فوٹو گرافر ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

یہ مقابلہ استنبول میں قائم روتاری کلب کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ صربیا میں سیرکٹ بلقان مقابلے میں سونے کے دو، چاندی کا ایک، کانسی کے دو اور دو اعزازی ایوارڈ حاصل کیے۔ کروشیا میں Slavonija نامی مقابلے میں کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا گیا۔ امانی القحطانی نے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں ہونے والے مقابلے میں 7 تمغے حاصل کیے۔ جب کہ مجموعی طور پر اس نے اب تک عالمی سفر کے دوران353 تمغے، ایوارڈ اور انعامات حاصل کیے ہیں۔ ان میں عالمی تنظیموں 'FIAP' ، PSA' اور 'GPU' کے ایوارڈ شامل ہیں۔ امانی نے 75 ممالک کے سفر کے دوران 223 عالمی مقابلوں میں اپنی 32 یاد گار تصاویر میں پیش کیں۔