.

سعودی عرب : تہامہ کی پٹی میں معتدل موسم اور سرسبز پہاڑ آنے والوں کی دل چسپی کا سامان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے الباحہ میں التہامیہ کے اضلاع کے لوگ ان دنوں معتدل موسم اور سحر انگیز قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ مناظر تہامہ کی وادیوں، پہاڑوں اور چٹیل میدانوں پر رواں سال ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد سامنے آئے ہیں۔

تہامہ کی پٹی میں آنے والوں کے لیے 'ذو عین' کا تاریخی گاؤں پر کشش مقامات میں نمایاں ترین ہے۔ یہاں پتھروں کے گھروں، پانی کے جاری چشموں اور کھیتوں کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق تہامہ کی پٹی میں دیگر پر کشش اور مشہور مقامات میں شدا کے پہاڑ سرفہرست ہیں۔ یہاں کی بلند ترین چوٹیاں سطح سمندر سے 2200 میٹر کی بلندی پر ہیں۔ ان کے اطراف مختلف نوعیت کے پودے موجود ہیں۔

تہامہ کی پٹی میں واقع مقبول عوامی کھانوں کے ریستوران بھی اس جگہ کو امتیازی حیثیت بخشنے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔