سعودی عرب کے شمال مغربی ساحلی علاقے 'ضبا' میں موجودہ موسم سرما کے اپنے دلفریب اور طلسماتی نظاروں نے سیاحوں کو ایک منفرد اور پرکشش ماحول فراہم کیا ہے۔
شمال مغربی سعودی عرب کےعلاقے ضبا میں بارش اور بادلوں نے ساحلی موسم کو مزید خوش گوار بنا دیا۔
ٹورزم گائیڈ مروان الجھنی نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ضبا' شہر کا شمار مملکت کے دلفریب ساحلی مناظر پر مشتمل ایک خوبصورت شہر ہے۔ ضبا کے ساحل سے متصل سمندر کا پانی اپنے شفاف رنگ کی وجہ سے مشہور ہے۔ ضبا کے ساحلی حصے کو المویلح کا ساحل کہا جاتا ہے۔یہ ساحل دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک حصے کو ریتلا علاقہ قرار دیا جاتا ہے جب کہ دوسرا کنکریوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ ہپ علاقہ بھی سمندری ماحول اور سمندری شکار کے لیے بے مثل ہے۔
شرما کا ساحل ریتلی زمین پر مشتمل ہے اور اس کے نقشے کو دیکھا جائے تو وہ چاند کی مانند ہے۔ اس میں کھجورکے درختوں کی وافر مقدار موجود ہے۔ ساحل سے متصل سمندر بھی پیراکی کے لیے موزوں ہے۔ القف احل بھی سمندر میںپیراکی کے لیے اہم ہے اور یہاں بھی مختلف اقسام کے درخت پائے جاتے ہیں۔ پیراکی کے شوقین لوگ زیادہ تر البکر کے ساحل کا رخً کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ الضبا میں البیضہ، الغال، عیانہ، اللیانہ، ابو شریرہ، المعرش کے ساحلی علاقے کے سمندر بھی غوطہ خوری اور پیراکی کا شوق پورا کرنے کے لیے اہم ہیں۔
ضبا بحر الاحمر کے ساحل پر واقع گورنری ہے۔ یہ علاقہ تبوک کے علاقے میں آتا ہے۔ ضبا پرانے دور سے ہی بحری جہازوں کی بندرگاہ تجارت اور شکار کے حوالے سے شہرت ہے اور اس میں موجود وار مقدار میں میتھے پانے کے چشمے اس کی پہچان ہیں۔ اس کے شمال میں نیوم شہر، جنوب میں وادی کفافہ ، وادی سلمی اور العمود واقع ہیں۔ مصر سے سمندر کے راستے حج کے لیے آنے والے حجاز مقدس میں داخل ہونے سے قبل یہاں پر پڑائو کرتے تھے۔
-
دنیا گھومنے اور سیکڑوں ایوارڈ سمیٹنے والی سعودی فوٹو گرافر سے ملیے
سعودی عرب کی ایک فوٹو گرافر 'امانی القحطانی' نے دنیا کے کئی ممالک کے سفر کے دوران تصاویر کی شکل میں لوگوں کے واقعات کو محفوظ بنانےکا ایک نیا ریکارڈ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب : تہامہ کی پٹی میں معتدل موسم اور سرسبز پہاڑ آنے والوں کی دل چسپی کا سامان
سعودی عرب کے صوبے الباحہ میں التہامیہ کے اضلاع کے لوگ ان دنوں معتدل موسم اور سحر انگیز قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ مناظر تہامہ کی وادیوں، ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے تعاون سے موریتانیہ کے سب سے بڑے ہسپتال کی تعمیر
تین سو بستروں کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہسپتال نواکشوط اور 15 صوبوں کے لیے ریفرنس ہو گا بين الاقوامى