.

ڈاکٹر عبداللہ الوشمی شاہ سلمان عالمی کمپلیکس برائے عربی زبان کے سکریٹری جنرل نامزد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر ثقافت اور شاہ سلمان عالمی کمپلیکس برائے عربی زبان کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے ڈاکٹر عبداللہ بن صالح الوشمی کو کمپلیکس کا سکریٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

ڈاکٹر الوشمی عربی زبان کی تدریس اور اس کے حوالے سے انتظامی امور کا طویل اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ شاہ سلمان عالمی کمپلیکس برائے عربی زبان کا قیام سعودی کابینہ کے فیصلے سے عمل میں آیا ہے۔ یہ وزارت ثقافت کی ان حالیہ کوششوں کا ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد علاقائی اور عالمی سطح پر عربی زبان کا کردار مضبوط کرنا ، اس کو پھیلانا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔ کمپلیکس عربی زبان کی خدمت کے حوالے سے متعدد ذمے داریاں انجام دے گا۔ ان میں زبان کی سلامتی اور سپورٹ اہم ترین ہے۔ ساتھ ہی مملکت کے اندرون اور بیرون عربی زبان کی تعلیم کو آسان بنایا جائے گا۔

اسی طرح یہ کمپلیکس مختلف شعبوں میں عربی زبان کے پھیلانے اور اس کے تاریخی ورثے کو دوبارہ زندہ کرنے پر بھی کام کرے گا۔ علاوہ ازیں کمپلیکس کے تحت عربی زبان سے تعلق رکھنے والے محققین اور علماء لغت کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔