العلا اعلامیے پرعمل درآمد کے لیے قطر اور امارات کے وفود کی کویت میں ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ روز متحدہ عرب امارات اور قطر کے وفود نے کویت میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پانچ جنوری 2021ء کو سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والی خلیج سربراہ کانفرنس کے اعلامیے پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

دونوں ممالک کے وفود نے ملاقات میں العلا اعلامیے کو عملی شکل دینے کے لیے مشترکہ میکانزم اختیار کرنے، خلیجی خطے کے تحفظ اور اس کی ترقی اور خلیج تعاون کونسل کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق خطے میں استحکام اور خوش حالی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وفود نے العلا میں ہونے والے خلیجی سربراہ اجلا س میں خلیجی ملکوں میں مصالحت کی کوششوں میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

اجلاس کے بعد دونوں وفود نے کویت کے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور دوسری کویتی قیادت کی طرف سے خلیجی ممالک میں مفاہمت اور مصالحت کی کوششوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ 5 جنوری 2021ء کو سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں