سعودی عرب : 'فارمولا - ای' کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رات میں ریس کا انتظام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں آئندہ جمعے کے روز "فارمولا - ای" چیمپین شپ کا آغاز ہو گا۔ الدرعیہ کے ریس ٹریک پر ہونے والے اس مقابلے میں 24 اہم حریف کھلاڑی شریک ہوں گے۔ یہ کھلاڑی برقی گاڑیاں تیار کرنے والی مشہور ترین عالمی کمپنیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ رواں سال اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ "فارمولا ای" ریس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹریک کو "LED" لائٹوں سے روشن کیا جائے گا۔ ریس کا انعقاد سعودی وزارت کھیل کر رہی ہے۔ انتظامی امور میں اسے سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کا تعاون حاصل ہے۔

اس سلسلے میں مملکت میں فارمولا ای ریس کے منصوبے کے ڈائریکٹر مروان البازعی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "آنے والے دنوں میں فارمولا ای چیمپین شپ کے آغاز کے ساتھ ہی پوری دنیا اس عالمی ایونٹ کے انعقاد کے لیے سعودی عرب کی صلاحیتوں کو جان لے گی۔ کھیلوں کے سیکٹر کو فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی خصوصی توجہ اور سپورٹ حاصل ہے"۔

Advertisement

البازعی نے مزید کہا کہ "ہمیں خوشی ہے کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے فارمولا ای چیمپین شپ کی تاریخ میں رات کے وقت ریس کا انتظام کیا ہے۔ ہم واضح طور پر اعلان کر رہے ہیں کہ آئندہ برسوں میں مملکت میں عالمی مقابلوں کے حوالے سے حیران کن پیش رفت سامنے آئے گی"۔

یاد رہے ک ہسعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہونے والے گذشتہ اسپورٹس سیزنوں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ذرائع ابلاغ میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں