سعودی عرب میں متاثر کن ڈیجیٹیل مواد کی تیاری کے لیے 'کری ایٹیوسلوشن' پرگرام کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے عالمی مرکز برائے ثقافت'اِثرا' نے بدھ کے روز مملکت کے مشرقی علاقے الظہران میں 'متاثر کن تخلیقی ڈیجیٹل مواد' کے عنوان سے 'کری ایٹیو سولوشن' پروگرام متعارف کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد فعال اور متاثر کن ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی تیاری پر روشنی ڈالنا تاکہ مملکت میں تخلیقی مواد کی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پروگرام سے ڈیجیٹیل تخلیقی مواد اور ڈیجیٹل کی دنیا میں ایجادات کرنے کے لیےتخلیق کاروں کو آرٹ ، تحقیق اور تخلیق کے مختلف شعبوں میں تخلیقی ماحول فراہم کرنا ہے۔
'تخلیقی حل' نامی یہ پروگرام 'اثرا' کے مختلف میدانوں میں جدت پیدا کرنے کے پروگرامات میں سے ایک ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ڈیجیٹل شعبوں میں تخلیقی سرگرمیوں کے لیے ان کی مدد کرنا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو صنعتی شعبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کے ذریعے ڈیجیٹل میدان میں ایسے پیشہ ور ماہر تیار کرنا ہے جو مملکت میں تخلیق اور ڈیجیٹل ضروریات پوری کرنے کے لیے مقامی سطح پر اس شعبے کی ضرورت پوری کرسکیں۔ اچھے مارکیٹنگ ماڈل پیش کرنے والے آئیڈیاز پیش کرنے والوں کو اس پروگرام کے ذریعے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
پروگرام میں حصہ لینے کے لیے جلد ہی ایک ویب سائٹ لانچ کی جائے گی جس میں مقامی اور مملکت میں مقیم غیرملکی شہریوں کو بھی رجسٹریشن کرانے کی اجازت ہوگی۔ رجسٹریشن کرانے والے 30 افراد کو تخلیقی میدان کے لیے تربیت فراہم کرنے کا انتخاب کیا جائے گا۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں