سعودی عرب میں پولیس کو دھمکانے والا منشیات فروش گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں پولیس نے دارالحکومت الریاض میں پولیس کے سامنے اسلحہ لہرانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

الریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدس نے بتایا کہ دارالحکومت الریاض میں ایک کالونی میں گشت کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ کار کا تعاقب کیا۔ اس پرکار کے ڈرائیور نے پولیس کو اسلحہ دکھایا اور پولیس اہلکاروں کو دھمکانے کی کوشش کی۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس کی عمر 40 سال کے درمیان ہے اور اس کے قبضے سے ایمفٹامین کی 3568 گولیاں اور 1500 گرام چرس، ایک پستول، اس کی گولیاں ضبط کی گئیں جب کہ ملزم کے زیراستعمال گاڑی بھی چوری شدہ ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارراوئی شروع کردی گئی ہے۔ جلد ہی اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں