سعودی فوٹو گرافر نے اصیل گھوڑوں کی فوٹوگرافی میں امتیازی مقام کیسے حاصل کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں اصیل گھوڑوں کی فوٹو گرافی کے شوقین تو بہت ہوں گے مگر ایک نوجوان فوٹوگرافر گھوڑوں کی فوٹو گرافی میں دوسرے مصوروں سے ممتاز مقام رکھتا ہے۔ اس نے رنگ رنگ اصیل عرب گھوڑوں کی مختلف حرکات اور اشکال میں تصاویر کا ایک البم تیار کیا ہے جسے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دوسرے خلیجی ملکوں میں بھی پسند کیا گیا۔ اس کی تیار کردہ تصاویر پر اسے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی طرف سے ایوارڈز بھی دیے جا چکے ہیں۔

For this reason, a Saudi excels in photographing Arabian horses
Advertisement

فوٹو گرافر عبداللہ العکشان بچپن سے فوٹو گرافری کا شوق تھا۔ اس کی عمر 10 سال تھی جب اس نے تصاویر بنانا سیکھ لیں اور ایک کیمرہ بھی حاصل کرلیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے العکشان نے کہا کہ میں نے 2009ء میں پیشہ وارانہ فوٹو گرافی کے میدان میں قدم رکھا۔ میں نے اسپورٹس کاروں کی تصاویر لینا شروع کیں۔ مجھے اصیل عرب گھوڑوں سے عشق کی حد تک محبت ہے اور میں‌ نے گھوڑوں کے جمالیاتی حسن کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا شروع کیا۔

For this reason, a Saudi excels in photographing Arabian horses

ایک سوال کے جواب میں العکشان نے کہا کہ اس کی ملاقات سنہ 2016ء میں القصیم کے علاقے میں گھوڑوں کے ایک مالک سے ہوئی اور وہ اسے گھوڑوں کے اصطبل میں لے لیا۔ العکشان نے اس کے بعد کئی دوسرے شہروں میں گھوڑوں کے اصطبل میں جا کر اصیل عرب گھوڑوں کی تصاویر لیں۔

For this reason, a Saudi excels in photographing Arabian horses

العکشان نے سعودی عرب میں قومی ثقافتی ورثے کے رنگوں کے مقابلے میں تیسرا نمبرحاصل کیا جب کہ دبئی میں ہونے والے حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم میں اسے پہلا انعام دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں