سعودی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کی حفاظت سمیت کئی اہم فیصلے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی کابینہ نے کہا ہے کہ مملکت تیل کی منڈیوں کے استحکام اور عالمی سطح پر فراہمی کے لے استحکام کے لیے پر عزم ہے۔

اس امر کا اعلان کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کیا گیا اس دوران وزرا کی کونسل نے کرونا وائرس کے وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے، توانائی کی حفاظت اور مارکیٹ کے توازن میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اطلاعات ماجد القصابی نے کہا کہ ’سعودی عرب نے توانائی کے میدان میں اجتماعی کارروائی، ڈیٹا شفافیت کے ذریعے مختلف چیلنجوں پر قابو پانے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔‘

وزیر اطلاعات ماجد القصابی نے بتایا کہ تمام وزراء نے ورلڈ انرجی فورم میں وبائی امراض کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور معاشی نمو پر اس کے اثرات کے محدود کرنے کے لیے تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

کابینہ کے اجلاس میں شدت پسندوں کے سرحد پار ہونے والے حملوں کی مذمت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

گذشتہ ہفتے کے تنازع کے دوران ایران کے حمایتی گروہ نے سعودی عرب کی طرف ایسے میزائل اور ڈرون چلائے جنہیں عرب اتحادی افواج نے روکا تھا۔

کونسل کی جانب سے صومالیہ میں انتخابات سے متعلق تاخیر اور پرتشدد مظاہروں کے پرامن حل کے لیے امید کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کرونا وائرس کے محاذ کابینہ کو ریاست میں وائرس کے تازہ ترین اعداد وشمار اور ویکسین کی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں