غیرملکیوں سے بیاہے سعودیوں کو بیرون مملکت سفر کی اجازت

سعودی خواتین بیرون مملکت موجود غیر ملکی شوہروں سے ملاقات کے لیے سفر کرسکتی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں سے شادی شدہ سعودی شہریوں [مرد وخواتین] ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے براہ راست سفر کر سکتے ہیں۔ ایوان شاہی نے اس کی منظوری دی ہے، تاہم سفر کرتے وقت شادی کے ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں سے شادی شدہ سعودی خواتین اپنے غیر ملکی شوہروں کے ہمراہ باہر جا سکتی ہیں۔ بیرون مملکت موجود غیر ملکی شوہروں سے ملاقات کے لیے سفر کرسکتی ہیں۔ انہیں سفر کرتے وقت نکاح نامے دکھانا ہوں گے۔ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اگر سعودی شہریوں کی غیر ملکی بیگمات ملازمت یا کسی بھی وجہ سے بیرون مملکت مقیم ہوں تو وہ ان سے ملنے کے لیے سفر کرسکتے ہیں۔

Advertisement

اگر کوئی سعودی شہری مملکت سے باہر موجود غیر ملکی بیوی سے متعلق دستاویزات نہ پیش کر پا رہا ہو اور بوجوہ اس کی بیوی مملکت نہ آ پا رہی ہو تو ایسی صورت میں وہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے باہر جانے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔ اسے درخواست کے ساتھ مطلوبہ کاغذات منسلک کرنا ہوں گے۔ ایسا کرنے پر اسے سفر کا اجازت نامہ آسانی سے مل جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں