امریکی صدر اور خادم الحرمین کے درمیان کے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال

صدر جوبائیڈن کا سعودی عرب کے دفاع کے عزم کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر جوبائیڈن نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیون پر بات چیت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے شاہ سلمان سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کا دفاع کرنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے جمعرات کے روز سعودی فرمانروا سے کے ساتھ گفتگو کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان یمن میں جنگ کے پرامن خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں دونوں‌ رہ نمائوں‌ نے علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت کی۔

Advertisement

دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اطلاع دی ہے کہ صدر جوبائیڈن نے شاہ سلمان سے جمعرات کو ٹیلفیون پر بات چیت کی۔

شاہ سلمان نے جوبائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔شاہ سلمان اور امریکی صدر نے اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو وسعت دینے، خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے شراکت کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اہم امور اور مشترکہ دلچسپی مسائل پر بات چیت کی۔ ایران کے طرز عمل، تہران کی خطے کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی خیال کیا گیا۔

خادم الحرمین الشریفین نے امریکی صدر کی طرف سے مملکت کے دفاع اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر نے یمن جنگ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو مل کر آگے بڑھانے اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں