جوبائیڈن کی منظوری سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر پہلی کاری ضرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی منظوری کے بعد شام میں ایک ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپ پر فضائی حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تنظیم کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

امریکی عہدے داروں نے جمعہ کے روز خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کو بتایا کہ امریکا نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے اسپر ایک فضائی حملہ کیا ہے۔

Advertisement

عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے شام میں ایرانی دھڑے پر حملے کی منظوری دے دی تھی۔

یہ کارروائی عراق میں امریکی اہداف پر کئی میزائل حملوں کے بعد کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق میں امریکی تنصیبات پرحملوں میں ملوث ایک ایرانی گروپ کو شام کی سرزمین پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ بائیڈن امریکیوں اور اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے کام کرے گا۔

پینٹاگان نے انکشاف کیا کہ اس کارروائی میں حزب اللہ بریگیڈ اور "سید الشہداء بریگیڈ" ملیشیا کے زیر استعمال متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی چھاپہ مار کارروائی عراق میں اتحادیوں اور امریکیوں کو نشانہ بنانے کا ردعمل ہے۔ پینٹاگان نے بتایا کہ امریکی فوج نے بائیڈن کی ہدایت پر یہ بمباری کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں