
ہوابازی کے سیکٹر میں کام کرنے والی ایک سعودی خاتون نے اپنے عملی تجربے کو بیان کرتے ہوئے اس میدان میں مزید مہارت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضائی میزبان "سحر" نے بتایا کہ "مجھے بچپن سے ہی فضائی سفر اور ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پسند تھا۔ یہ شوق اور یہ لگاؤ ہی مجھے فضائی میزبان کی ملازمت میں لے آیا"۔
#نشرة_الرابعة | مضيفة جوية سعودية تحكي لـ #العربية تجربتها في السماء@sultan_mr_ pic.twitter.com/ACfr8uDOfj
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) February 25, 2021
سحر کے مطابق ان کی ذمے داریوں میں مسافروں کی ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقلی کے دوران میں اعلی سطح کی خدمات پیش کرنا شامل ہے۔ ان خدمات کا تعلق مسافروں کی سلامتی، لوجسٹک سروس، مسافروں کے استفسارات کے جوابات اور طیارے میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سے ہے۔ سحر اب تک 1500 گھنٹے فضائی سفر میں گزار چکی ہیں۔