سعودی عرب میں‌ کرونا کے خطرات کے باعث 5 مساجد بند، 141 کو کھول دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے مطابق مملکت میں کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر پانچ مساجد کو نماز کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ 141 مساجد کو جراثیم کش اسپرے اور دیگر حفاظتی اقدمات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار علاقوں میں کرونا کے 13 کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں پر 5 مساجد کو نماز کے لیے سیل کیا گیا ہے۔

Advertisement

ٹویٹر پر جاری بیان میں‌کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران کرونا وبا کے باعث مجموعی طور پر 158 مساجد کو سیل کیا گیا تھا جن میں سے 141 کو کھول دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مساجد کی بندش کا مقصد شہریوں کی جانوں کے حفاظت کو یقینی بنانا اور مساجد میں عبادت کے لیے آنے والے عبادت گزاروں کی صحت کو برقرار رکھنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں