کینسر کا شکار مصری ٹی وی پیش کارہ نے سرکے بال کھو دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر کی ایک ٹی وی پیش کارہ لینا شاکر نے ایک حیران کن خبر کے ذریعہ اپنے پیروکاروں کو حیرت میں ڈال دیا کہ انہیں کینسر ہے۔ لینا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن نہیں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے بال کھو چکی ہیں۔ لینا کا کہنا ہے کہ وہ اس خوفناک اور جان لیوا بیماری کا پوری قوت سے مقابلہ کریں‌ گی۔

براڈکاسٹر لینا شاکر "نیل لائف" چینل کے نیوز پیش کارہ اور پروگرام پیش کارہ ہیں۔ انہوں‌ نے 'فیس بک' پر اس کی بیماری کی تفصیلات بیان کیں۔ لینا کا کہنا ہے کہ بیماری کا کیمیائی علاج کروا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا تھا جس میں انہیں کینسر کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔

لینا کا کہنا ہے کہ اس نے بحران پر کسی حد تک قابو پا لیا ہے۔ تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ لینا نے اپنے مداحوں سے حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

لینا شاکر نے بتایا کہ وہ 11 سال اس بیماری کا شکار ہیں اور اپنے والدہ کےساتھ اس مشکل سے گذر رہی ہیں۔ تاہم کینسر کی رسولی کی سرجری کے عمل کے بعد اب اس کا تابکاری اور کیمیائی علاج جاری ہے۔ 43 سالہ ٹی وی براڈ کاسٹر کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کا شکار ہونے کے بعد کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی کے تمام مراحل سے گذر چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں