زیتون کے ایک ملین درختوں سے دو لاکھ لیٹر تیل حاصل کرنے والے سعودی سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا بھر میں کاشت کاروں کی تعداد بے شمار ہو سکتی ہے مگر سعودی عرب میں ایک شہری نے زیتون کی کاشت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت زراعت وپانی وماحولیات نے بھی سعودی شہری کی وسیع پیمانے پر زیتون کی کاشت کی تحسین کرتے ہوئے اسے ایک مثالی کسان قرار دیا ہے۔

Advertisement

سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف سے تعلق رکھنے والے ناصر الحمد نے کئی سال کی محنت سے زیتون کے ایک ملین پھل دار پودے کاشت کیے ہیں اور وہ سالانہ زیتون کے پودوں سے دو لاکھ لیٹر زیتون کا تیل حاصل کرتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ناصر الحمد نے بتایا کہ اس نے 'طیور زینہ' کے نام سے زرعی شعبے اور کاشت کاری کے میدان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔ اس نے زیتون کے لاکھوں درخت کاشت کیے۔

ناصر الحمد نے بتایا کہ وہ بچپن ہی سے کاشت کاری کا بے حد شوقین تھا اور اس نے الجوف میں وسیع رقبے پر زیتون کی کاشت شروع کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں زیتون کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الجوف کا علاقہ موسم، آب وہوا اور زرخیز مٹی کے اعتبار سے زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ناصر الحمد نے بتایا کہ اس نے زیتون کی کاشت کے لیے ترقی یافتہ ممالک میں زیتون کی کاشت کاری کے تجربات سے استفادہ کیا۔ میں نے فرانس، اسپین ، برطانیہ ، یونا اور دوسرے یورپی ملکوں میں زیتون کی کاشت کے طریقوں کے بارے میں جان کاری حاصل کی۔ کئی ممالک میں زیتون کی کاشت کاری کے حوالے سے تجربات سے استفادہ کیا۔ اس کے بعد جدید آب پاشی نظام اور پودوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی ضرورت پوری کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

ناصر الحمد نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ الجوف میں زیتون کی کاشت کے لیے زیادہ موزوں زمین کی تلاش کے ساتھ ساتھ زیتون کے پھل سے تیل حاصل کرنے کے لیے یورپی ممالک سے معلومات حاصل کیں۔ اب معلومات کی روشنی میں زیون کے پھل سے تیل حاصل کرنے کا عمل شروع کیا اور اب وہ سالانہ دو لاکھ لیٹر زیتون کا تیل حاصل کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں