.

کرونا کی مختلف اقسام کی ویکسین کی خوراکوں میں کتنا وقفہ ہوگا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو دی جانے والی مختلف اقسام کی کرونا ویکسینوں کی پہلی اور دوسری خوراک میں وقفہ بھی مختلف ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فائز ۔ بائیونٹک ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان 3 سے 6 ہفتے اور اسٹرازینیکا ۔ آکسفورڈ کی ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان 8 سے12 ہفتے کا وقفہ ہوگا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ الرجی کے شکار افراد جنہیں کوئی بھی ویکسین نقصان دے سکتی ہے کے لیے کرونا ویکسین کی خوراک ممنوع ہے۔ ایسے افراد کو اپنیفرین کی ویکسین دی جائے گی تاہم کھانے، پالتو جانوروں، حشرات الارض کی زہر ، ماحولیاتی الرجی جیسے عوارض کے شکار افراد کو کرونا ویکسین دینے میں کوئی ممانعت نہیں۔
وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کرونا ویکسین لگوانے کی رجسٹریشن کی خاطر تیار کی گئی 'صحتی' اپیلیکیشن کے دائرے میں مزید وسعت دے دی گئی ہے۔ مملکت کے تمام علاقوں میں شہری کرونا ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے شہریوں کو 6 ماہ تک ویکسین لگوائی جائے گی۔