سعودی عرب: مافیا سے 7 کروڑ39 لاکھ ریال کی ریکوری، ملزمان کو قید اور جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوٹرکے اقتصادی امور کی تحقیقات کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حکام نے مقامی اور غیرملکی عناصر پر مشتمل مافیا سے 7 کروڑ 39 لاکھ ریال قبضے میں لینے کے ساتھ ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ اقتصادی جرائم کی تحقیقات کے ذمہ دار شعبے نے ایک مقامی اور دو غیرملکی ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک مقامی شخص نے دو افریقی باشندوں کو استعمال کرتے ہوئے دو کاروباری قائم کیے اور ان کی مدد سے غیرقانونی طور پر بھاری رقم بیرون ملک کی گئی۔

پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو 16 سال قید اور ایک لاکھ 28 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 7 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار 495 ریال کی رقم قبضے میں لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔ سعودی عرب کے تعلق رکھنے والے ملزم کو 16 سال قید کے بعد اتنے ہی عرصے تک بیرون ملک سفر پر پابندی اور پانچ سال تک کسی قسم کی تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوٹر کا شعبہ دیگر اداروں کے ساتھ ملک کر بدعنوانی اور رقوم کی غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقلی کی روک تھام کے لیے پوری تندہی کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں