سعودی عرب میں آج سے برسوں قبل سب سے پہلی ریل گاڑی چلانے والا ریل گاڑی کے ڈرائیور عبدالعزیز بن ابراہیم الدریویش انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 96 سال تھی۔
عبدالعزیز بن ابراہیم الدریوی نے دمام سے الھفوف اور الریاض تک پہلی ریل گاڑی چلائی تھی۔ انہوں نے پہلی ریل گاڑی 1371ھ سے 1373ھ کے دوران چلائی۔ انہیں الزلفی گورنری کے العزیزیہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ابراہیم الدرویش کو سعودی عرب میں ریل کا پہلا کپتان قرار دیاتا ہے۔ وہ نہ صرف مملکت میں ریل گاڑی کے پہلے کپتان تھے بلکہ انہوںنے کئی اسپتالوں میں بھی انتظامی خدمات انجام دیں۔ الزلفی، الافلاج اور الخرج اسپتالوں میں ان کی خدمات خاص طور پر یاد رکھی جائیں گی۔
خیال رہے سعودی عرب میں ریل کی پٹری بچھانے کا کام سنہ 1960ء میں ہوا۔ یہ منصوبہ خلیج کے ساحل پر بندرگاہ کے سامان کی منتقلی اور عرب ۔ امریکی تیل کمپنی کے گوداموں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا۔ منصوبہ شاہ عبدالعزیز کے سامنے پیش کیا اور انہوں نے الریاض تک ریلوے لائن بچھانے کی منظوری دی۔
عملی طور پر سعودی عرب میں ریل گاڑی کے منصوبے کا افتتاح 21 اکتوبر 1947ء میں کیا گیا جب کہ الریاض ریلوے لائن کے منصوبے کا افتتاح 30 اکتوبر 1951ء کو کیا گیا۔