سعودی عرب کے خلاف دہشت گرد حملے، حرمین کی پریذیڈنسی کی جانب سے شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے سعودی عرب کے خلاف دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔

عربی ویب سائٹ السبق کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس نے مملکت کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنانے کی کوششوں کو مذموم قرار دیا۔

شیخ السدیس کے مطابق حوثیوں کے حملے جن کا اختتام ناکامی پر ہوتا ہے مذہبی مقدس مقامات کی حرمت کو نشانہ بنانے کی مایوس کوششوں کے سوا کچھ نہیں۔ ان کا مقصد مذہب و ملت کے دشمنوں کے خفیہ ایجنڈے پر عمل کرنا ہے۔ یہ دشمن ہمیشہ مملکت کی عداوت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتا رہتے ہیں۔ شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ بے قصور شہریوں پر حملے اور ان کا خون بہانے کا جنون ،،، بہت بڑا فساد ہے۔

نگرانِ اعلی نے اپنی گفتگو کے اختتام پر اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ حرمین کی سرزمین کے امن و سلامتی کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ... اور مملکت کی دانش مند قیادت کی حفاظت فرما کر انہیں سرکش دہشت گرد جماعتوں پر فتح و نصرت عطا فرمائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں