شام: الحسکہ صوبے میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق آج اتوار کے روز روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر الحسکہ صوبے کے شمال میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ علاقہ ترکی کی فوج اور اس کے ہمنوا گروپوں کے زیر اثر ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں الحسکہ صوبے کے دیہی علاقے میں روس کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

Advertisement

المرصد نے بتایا کہ روسی ہیلی کاپٹر الحسکہ کے شمال میں واقع دو دیہات قاسمیہ اور ریحانیہ درمیان گرا۔ روسی فوج کے زیر استعمال المباقر فوجی اڈے کے نزدیک واقع یہ علاقہ ترک فورسز کے زیر اثر ہے۔

شامی حکومت کے زیر انتظام میڈیا کے مطابق حادثے میں فوجی ہیلی کاپٹر کے عملے میں شامل ایک اہل کار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

اس سے قبل المرصد گروپ نے ہفتے کے روز القامشلی کی دیہی علاقے میں روسی فوج کے گشتی دستوں کو دیکھا تھا۔

رواں ماہ 25 فروری کو روس اور ترکی کے مشترکہ فوجی دستوں نے گشت کیا تھا۔ یہ گشت شیریک کے علاقے سے شروع ہوا۔ دستے میں روس کی 5 اور ترکی کی 4 فوجی گاڑیاں تھیں۔ اس دوران میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں