امیر قطر کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نےسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق امیر قطر نے ٹیلیفون پر ولی عہد کی خیریت دریافت کی اور حال ہی میں ان کے اپینڈیکس کے کامیاب آپریشن پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

امیر قطر نے خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے سعودی عرب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی اور سعودی عرب کی خوش حالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امیر قطر کی طرف سے خیریت دریافت کرنے اور ان کے برادرانہ جذبات کے اظہار پران کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں