.

سعودی عرب: وزارت انصاف کی جانب سے "کارپوریٹ اکاؤنٹ" کی سروس متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت انصاف نے گذشتہ روز "کارپوریٹ اکاؤنٹ" کی خدمت متعارف کرا دی ہے۔ ویب گیٹ وے "ناجز" کے ذریعے سامنے آنے والے اس اقدام کا مقصد اقتصادی اداروں اور کمپنیوں کے لیے تیز اور معیاری قانونی خدمات کا حصول آسان بنانا ہے۔

کارپورٹ سروس کے ذریعے کمپنی اور ادارے وزارت انصاف سے متعلق اپنے تمام تر امور تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ان میں اداروں کی جانب سے دائر مقدمات اور ان کے خلاف دائر مقدمات کی تازی ترین صورت حال اور دیگر تفصیلات کا جاننا شامل ہے۔

وزارت انصاف کے مطابق اس نئی خدمت سے جوائنٹ کمپنی، جوائنٹ اسٹاک کمپنی، گورنمنٹ ایجنسیاں، چیریٹی سوسائٹیز، پیشہ وارانہ کمپنیاں اور منظور شدہ انسٹی ٹیوٹس وغیرہ مستفید ہو سکیں گے۔

ادارے کی جانب سے 'ناجز گیٹ وے' کے ذریعے کارپوریٹ اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست پیش کی جائے گی۔ تصدیق کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اکاؤنٹ کو فعال کر دیا جائے گا۔