.

سعودی عرب: پہاڑوں پر سبزے کی چادر دیکھنے والوں کے سرور کا ذریعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سردی کی لہروں اور بارشوں کے برسنے کے بعد سعودی عرب میں المندق ضلع کے پہاڑ سرسبز و شاداب نظر آ رہے ہیں۔ یہاں کی وادیوں میں جاری پانی اور ارد گرد موجود دھند دیکھنے والوں کے دلوں کو مسرور کر رہی ہے۔

سعودی فوٹوگرافر خالد الزہرانی نے مملکت کے جنوبی صوبے الباحہ میں واقع المندق ضلعے کے پہاڑوں کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ سطح سمندر سے ان پہاڑوں کی اونچائی تقریبا 2200 میٹر ہے۔ ان کی جغرافیائی حدود کے اندر 100 سے زیادہ گاؤں شامل ہیں۔

یہ علاقہ قدرت کے حسین اور سحر انگیز مناظر سے بھرپور ہے۔ یہاں کی وادیاں اور جنگلات اسے سیاحت کے نقطہ نظر سے بھی پر کشش بناتا ہے۔ یہاں موسم سرما میں آب و ہوا معتدل اور موسم سرما میں بہت سرد ہوتی ہے۔ یہ علاقہ موسلا دھار بارشوں کے سبب مشہور ہے۔ اسی وجہ سے یہاں پورے سال سبزہ اور شادابی چھائی رہتی ہے۔

یاد رہے کہ المندق ضلع اپنی کئی وادیوں اور جنگلات کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ یہاں بہت سے تفریحی مقامات بھی ہیں۔ المندق کی وادیوں اور اس کے نواح میں گندم ، جو اور مکئی کی کاشت ہوتی ہے۔ اسی طرح یہ علاقہ بعض پھلوں مثلا انگور، انار، خوبانی، سیب، انجیر اور آڑو اور بعض سبزیوں کی زراعت کے سبب بھی معروف ہے۔