.

جازان کے سرحدی گاؤں میں حوثی میزائل حملہ، پانچ افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں پیر اور منگل کی درمیانی شب حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جازان میں شہری دفاع ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے بتایا’ شہری دفاع کو جازان کے ایک سرحدی گاوں میں یمن سے میزائل داغے گئے میزائل کے گرنے کی اطلاع ملی تھی‘۔

’جائے وقوعہ پر پہنچ کر پتہ چلا کہ یمن سے داغا گیا ملٹری پروجیکٹائل ایک عوامی مقام پر گرا ہے جس سے پانچ شہری زخمی ہو گئے‘۔ ’زخمیوں میں تین سعودی شہری اور دو یمنی شامل ہیں۔ ملٹری پروجیکٹائل کے ٹکڑے لگنے سے انہیں درمیانے درجے کے زخم آئے‘۔

کرنل محمد بن یحیی الغامدی کے مطابق ’زخمیوں کو فوری طور پرطبی امداد کے لیے ھسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘۔ ترجمان نے بتایا ’ اڑتے ہوئے ٹکڑے گرنے سے دو گھروں، ایک جنرل سٹور اور تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے‘۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے بارودی ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مملکت کے شہری اہداف پر حملے تیز کر دیے ہیں۔