.

حوثیوں کا سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا ایک مزید ڈرون تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فضائیہ نے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے آج بدھ کو جنوبی علاقے کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون داغا ہے‘۔سعودی فضائیہ نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لیس حوثی ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے‘۔

اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثیوں کی دہشت گردانہ تخریبی عزائم سے باخبر ہیں اور کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔ ’دہشت گرد ملیشیا کے تمام عزائز خاک میں ملا دیں گے‘۔

درایں اثنا سعودی حکام نے ایک بار پھر سرحد پار سے یمن کی حوثی ملیشیا کے مملکت پر مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔

اس معاملہ پر سعودی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں بحث کی گئی جس کی صدارت شاہ سلمان نے کی۔ گذشتہ روز بھی علی الصباح حوثیوں کے میزائل حملے میں پانچ سعودی شہری زخمی ہوئے تھے۔

وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے بتایا کہ ’کونسل نے ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کے حملوں کو روکنے پر ایئر ڈیفنس سسٹم کی کارکردگی کو سراہا اور مملکت اور اس کے شہریوں پر بیلسٹک میزائل داغنے اور منظم حملوں کی مذمت کی