.

سعودی عرب: فلمی مقابلے کے فاتحین کی پیشہ ورانہ تربیت کا پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فلم اتھارٹی نے "لائٹ" فلم سپورٹ مقابلہ جیتنے والے سعودی فلم بینوں کے لیے تربیتی پروگراموں کی ایک سیریز کے سلسلے میں پہلا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد ورکشاپس اور لیکچرز کے ذریعے اپنے کامیاب منصوبوں کےلیے متن اور منظرنامے تیار کرنا ہے اور فلموں کے اسکرپٹ رائٹر تیار کرنا ہے۔
تربیتی پروگرام کے دائرہ کار میں دو ٹریک شامل ہیں۔ پہلا ٹریک 'مکمل متن' یا ٹیکسٹ تحریر کرنا اور دوسرا ڈویپلمنٹ کے مرحلے کےلیے ٹریک تیار کرنا ہے۔ فلمی ماہرین کی تربیت کا یہ پروگرام منگل 2 مارچ کو پہلے ٹریک کی تربیت کے لیے شروع ہوچکا ہے۔ اس پروگرام میں 8 ورچوئل سیشن شامل ہیں۔ تحریریں تیار کرنے کےلیے ہفتہ وار لیکچر دیے جائیں گے۔ یہ پروگرام منگل 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ تین فیچر فلموں کی تیاری کے لیے مکمل متن کی تربیت کی نگرانی ہدایت کار اسامہ الخریجی، محمد عطاوی اور عبدالمحسن الضبعان کریں گے۔ اس پروگرام میں فلموں کے ڈھانچے کی تیاری، ڈراموں کے پلاٹ، متن پر نظرثانی، شخصیات پر نظرثانی اور ایونٹ کے آخری مرحلے کی نظرثانی اور پروڈکشن ٹیم کو کام کے دوران درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔
اس تربیتی پروگرام میں شارٹ فلم اسکرپٹ کے لئے چار انٹرویو بھی شامل ہوں گے جو منگل کو شروع ہوں گے اور جمعرات 25 مارچ تک جاری رہیں گے۔ اس دوران 9 مکمل شارٹ ٹیکسٹ شامل کیے جائیں گے۔ اس سیشن مکں فلم کے منظرنامے، ڈرامے کی ڈویلپمنٹ ، نقاشی، ڈرائنگ کا جائزہ لینے کے تربیتی پروگرام اور اسکرپٹ کے نفاذ کی تربیت دی جائے گی۔
جہاں تک تربیتی پروگرام کے دوسرے ٹریک کا تعلق ہے تو یہ ٹیکسٹ ڈویلپمنٹ کے لیے وقف کیا جائے گا۔ یہ تربیتی پروگرام 17 مئی کو شروع کیا جائے گا جس میں ورچوئل ورکشاپس، فلم سازی اور اسکرپٹ رائٹنگ کے ماہرین تربیت فراہم کریں گے۔
فلم کمیشن کا مقصد تربیتی پروگراموں کی ایک سیریز کے تحت "لائٹ" مقابلہ جیتنے والے سعودی فلم بینوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی کہانیوں کو بہتر بنانے کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام سے مملکت میں فلم انڈسٹری کے لیے نئے افراد کی تیاری میں مدد ملے گی اور فلمی صنعت کو عالمی معیار کے مطابق لانے کا موقع ملے گا۔ سعودی فلم کمیشن کے مطابق 'لائٹ' فلمی مقابلہ ویژن 2030 کے فلمی اہداف کا حصہ ہے جس کا مقصد آنے والے برسوں میں بڑی تعداد میں فلمی ماہرین کی پیشہ وارانہ بنیاد پر تیاری ہے۔