.

سعودی عرب میں ہرسال 2 مارچ کو قومی 'یوم شہدائے صحت' منانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت صحت نے ہرسال 2 مارچ کو قومی 'یوم شہدائے صحت' منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد عوام الناس کی زندگیاں بچانے کے مشن کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے طبی کارکنوں، ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے سے منسلک دوسرے افراد کی قربانیوں کو یاد رکھنا اوران کے ساتھ وفاداری کا اظہار کرنا ہے۔

سعودی عرب میں یوم شہدائے صحت منانے کے اقدام کا اہم پہلو صحت کے میدان میں‌ کام کرنے والے افراد کے لیے انسانی ہمدردی کے جذبات اور صحت کے میدان میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شہید ہونے والے کارکنوں کے اہل خانہ کی نفسیاتی اور سماجی معاونت کرنا ہے۔

سعودی عرب میں کل منگل کے روز کرونا وبا کے پہلے کیسز کے سامنے آنے کا ایک سال مکمل ہوگیا۔ کرونا کا پہلا سعودی شہری بحرین کے راستے ایران سے واپس آیا تھا تاہم سرحدی گذرگاہ پر اس کا طبی معائنہ نہیں کیا جا سکا۔ اس طرح دو مارچ 2020ء کو مملکت میں کرونا کا پہلا کیس رجسڑڈ ہوا۔ 17 اپریل کو یہ تعداد 1132 تک جا پہنچی۔ 16 جون کو 4919 کیسز کا اندراج کیا گیا جو کہ مملکت میں کرونا کے سب سےزیادہ کیسز ہیں۔ رواں سال 2 جنوری کو 82 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وبا میں مزید تیزی دیکھی گئی اور چند ہفتوں میں یہ تعداد 350 تک پہنچ گئی۔

مملکت میں 11 مارچ 2020ء کو کرونا کا پہلا مریض صحت یاب ہوا۔ 16 جون کو صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7718 ہوگئی۔ فروری 2021ء کو روزانہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی۔