.

کرونا کے باعث امسال دبئی میں رمضان میں افطار وسحر خیمے نہیں لگیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری حفاظتی اقدامات کے باعث رمضان خیموں کے تمام اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں سے متعلق محکمے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ رمضان خیموں کے اجازت ناموں کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ مساجد ، گھروں یا کسی بھی عوامی مقامات کے باہر خیمے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’اس اقدام کا مقصد بڑے اجتماعات کو روکنا ہے جہاں لوگ کرونا کی وبا کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں‘۔

متحدہ عرب امارات میں رمضان میں عام طور پر افطار کے وقت کھانا پیش کرنے اور لوگوں کی بڑی تعداد کو راغب کرنے کے لیے خیمے لگائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ دبئی میں ایسی ہی پابندی پچھلے سال رمضان میں بھی لگائی گئی تھی۔اس سال رمضان کا آغاز تیرہ اپریل کو متوقع ہے۔

واضح ر ہے کہ متحدہ عرب امارت میں حکام کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے قومی مہم چلائے ہوئے ہیں۔