خمیس مشیط کی سمت بھیجا گیا بارودی ڈرون طیارہ تباہ کردیا: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجے جانے والے ایک بارودی ڈرون طیارے کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ یہ طیارہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

اس سے چند گھٹنے قبل حوثیوں کی جانب سے مملکت کے صوبے جازان کی سمت داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ حوثی ملیشیا نے اس کارروائی میں منظم اور دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

Advertisement

عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو منظم اور دانستہ طور پر بیسلٹک میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانا ،،، جنگی جرائم کے مترادف کارروائی ہے۔

یاد رہے کہ عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق اب تک حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے 532 ڈرون طیاروں کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں سعودی دفاعی نظام مملکت کی سمت داغے گئے 350 بیلسٹک میزائلوں کا راستہ روک کر انہیں گرا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں