ایرانی پاسداران انقلاب کا طیارے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دینے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی پاسداران انقلاب نے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک طیارے کے اغوا کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ بیان کے مطابق ایک ایرانی فضائی کمپنی کا "فوکر 100" طیارہ جمعرات کی شب اہواز سے مشہد جا رہا تھا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام ایوی ایشن سیکورٹی نے طیارے کے اغوا کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ طیارے کا کپتان اصفہان کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا اور اغوا کار کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ اغوا کار طیارے کو ملک سے باہر ایک ہوائی اڈے پر لے جا کر طیارے سے اتر جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ تاہم اس ملک کا نام نہیں بتایا گیا۔

بیان کے مطابق طیارے میں سوار کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں