سعودی عرب میں کرونا کیسز میں کمی، اتوار سے پابندیوں میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 فروری اور 14 فروری کو مملکت میں کرونا (كوویڈ 19) کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مملکت میں کرونا کیسز میں کمی کے واضح اشاروں کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 فروری اور 14 فروری کی تاریخوں میں کرونا کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں میں کل اتوار 7 مارچ سے نرمی کی جا رہی ہے اور پابندیوں میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
بعض شرائط کے تحت سینما گھروں کو کھولنے، ان ڈرو تفریحی تقریبات کی اجازت دینے، ان ڈور کھیلوں، ہوٹلوں، بازاروں، کھیل کے کلبوں اور دیگر مراکز کو احتیاطی تدابیر کی شرائط کے تحت 7 مارچ کل اتوار سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم شادی بیاہ ،مجمع اکٹھا کرنے، شادی ہالوں کے استعمال اور تفریحی مقاصد کے لیے کیمپ لگانے پر تا اطلاع ثانی پابندی برقرار رہے گی۔ سماجی تقریبات میں 20 سے زاید افراد کو اکٹھا کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جنازوں کی تدفین اور نماز جنازہ کے لیے تمام اوقات کو کھول دیا گیا ہے تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ کرونا وبا کی روک تھام کےلیے وضع کردہ شرائط اور ضوابط کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیمیں وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کی پابندی کرانے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔
-
سعودی عرب میں کرونا کے خطرات کے باعث 5 مساجد بند، 141 کو کھول دیا گیا
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے مطابق مملکت میں کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر پانچ مساجد کو نماز کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ 141 مساجد کو جراثیم کش ... مشرق وسطی -
کرونا ویکسین کی نئی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی: وزیر صحت
سعودی عرب کےوزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کی متعدد اقسام کی نئی کھیپ مملکت میں پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: کرونا ضوابط کی خلاف ورزی پر تین روز میں 48 املاک سیل
سعودی عرب میں حکام نے انسداد کرونا کے حوالے سے وضع کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور املاک کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے۔ سعودی عرب کی ... مشرق وسطی