یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس دکھایا گیا ہے کہ یمن سے سعودی عرب کی سرزمین پر داغے جانے سے قبل ایک بمبار ڈرون طیارے کو بروقت کارروائی کر کے تباہ کر دیا گیا۔
عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے 'قاصف' نامی ایک بمبار ڈرون کو سعودی عرب کی طرف جیسے ہی بھیجنے کی تیاری شروع کی۔ اس کارروائی کی نشاندہی ہونے پر عسکری اتحاد نے حوثی ملیشیا کی اس گاڑی کو بمباری سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس میں ڈرون طیارے کو جوڑنے، اس میں بارود رکھنے اور اسے سعودی عرب پرحملے کے لیے بھیجنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے عناصر ڈرون طیاروں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے اڑانے کے لیے سول گاڑیوں، شہریوں عام تنصیبات اور سادہ کپڑوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کی نشاندہی نہ کی جا سکے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ عرب اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران یمن سے سعودی عرب پر چھوڑے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 8 ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔
عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی فوج نے جمعہ کے روز حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے لیے بھیجے 6 ڈرون طیارے تباہ کیے۔
کرنل ترکی المالکی نے ان ڈرون طیاروں کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ عرب اتحاد حوثیوں کی دہشت گردی کے باوجود صبرو تحمل سے کام لے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر ڈرون طیاروں سے حملے کرنا کھلا جنگی جرم ہے۔ سعودی عرب میں شہری آبادی پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون طیاروں سے حملے کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق اور اخلاقی اور قانونی اصولوں کی توہین ہے۔
عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ عرب اتحادی فوج مستند انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حوثی باغیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ساتھ ان کی طرف سے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی۔
-
عرب اتحاد نے 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب پر حوثیوں کے 8 ڈرون حملے ناکام بنا دیے
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈییر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی فوج اور سعودی محکمہ دفاع نے یمن کے ... مشرق وسطی -
خمیس مشیط کی سمت بھیجا گیا بارودی ڈرون طیارہ تباہ کردیا: عرب اتحاد
یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجے جانے والے ایک بارودی ڈرون طیارے ... مشرق وسطی -
جتنے ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے سعودی عرب پر ہوئے کسی ملک پر نہیں ہوئے:المالکی
یمن میںآئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جتنے بیلسٹک اور بمبار ڈرون طیاروں سے سعودی عرب پر ... مشرق وسطی