عراق کے تاریخی دورے پر آئے ہوئے ویٹی کن کے پوپ فرانسیس نے آج ہفتے کے روز نجف شہر میں شیعہ مرجع علامہ علی سیستانی سے ملاقات کی۔ یہ اپنی نوعیت کی غیر معمولی ملاقات ہے۔
اس سے قبل پوپ نے جمعے کے روز بغداد میں کیتھولک مذہبی رہ نماؤں سے ملاقات کی تھی۔
پوپ آج صبح بغداد سے 200 کلو میٹر جنوب میں واقع نجف شہر میں علامہ سیستانی کے گھر پہنچے۔ دونوں شخصیات کے درمیان بند کمرے میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں میڈیا کو شریک ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یاد رہے کہ پوپ نے دو سال قبل الازہر کے امام کے ساتھ "انسانی اخوت کی دستاویز" پر دستخط کیے تھے۔
پوپ کی آمد کے موقع پر نجف شہر کی بعض شاہراہوں پر پوپ فرانسیس اور آیت اللہ علی سیستانی کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔ ساتھ ہی انگریزی میں "تاریخی ملاقات" کی عبارت بھی تحریر تھی۔
یاد رہے کہ عراقی جمہوریہ کی تاسیس کے بعد سے ویٹی کن کے پوپ کا اس ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ توقع ہے کہ کل جمعے کے روز شروع ہونے والا دورہ پیر تک جاری رہے گا۔ اس دوران مسیحی مذہبی پیشوا متعدد شہر جائیں گے۔ ان میں دارالحکومت بغداد کے علاوہ نجف اور موصل نمایاں ترین ہیں۔
-
تشدد اور فساد بہت ہو گیا، ہتھیاروں کو خاموش ہو جانا چاہیے: پوپ فرانسس
ویٹی کن کے پوپ فرانسس جمعے کے روز اپنے عراق کے تاریخی دورے پر دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔ عراقی صدر برہم صالح اور وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے بغداد کے ... مشرق وسطی -
دنیا کو امن کی ضرورت ہے: پوپ فرانسیس کا سالِ نو پر پیغام
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے نئے سال کے موقع پر دنیا میں امن کے قیام کی اپیل کی ہے۔ وہ آج سال کے پہلے دن ویٹی کن میں دوبار نمودارہوئے ... بين الاقوامى -
پاپائے روم پوپ فرانسیس کے چار سوئس محافظ کووِڈ-19 کا شکار
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کے ذاتی محافظوں پر مشتمل سوئس گارڈز کے چار ارکان کا کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ ویٹی کن کے ... بين الاقوامى