سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی طرف سے پیش کردہ 'الریاض اوائسس' تفریحی پروگرام کی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔ اس پروگرام سے متعلق سرگرمیاں کرونا وبا کی وجہ سے وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد بند کردی گئی تھیں۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخنے بتایا کہ جن شہریوں نے 'الریاض اوائسس' میں شرکت کے لیے پہلے سے بکنگ کرائی تھی وہ فون نمبر 920003772 پر اپنی شرکت کو ری شیڈول کراسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ الریاض اوائسس مملکت میں صحرا کے قلب میں ایک لگژری تفریحی پروگرام ہے جس میں موسیقی کے پروگرامات، روایتی کیمپنگ اور جدید ہوٹلنگ سےلطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ چند ہفتے قبل کرونا وبا کے پیش نظروزارت داخلہ کی ہدایت پر اس سرگرمی پرکام روک دیا گیا تھا۔
ریاض اوائسس میں شرکت کی اجازت دینے کے ساتھ شہریوں کو کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کی تاکید کی گئی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں، ہاتھوں کو دھوئیں، سینی ٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی دوری پر عمل کرنے کے ساتھ مصافحہ سے گریز کریں.